پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

بلدیاتی الیکشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، حافظ نعیم

take notice

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے 22تاریخ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ درخواست پر جلد فیصلہ کریں گے، لیکن اتنے دن گزرنے کے بعد بھی آج تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمشنر سندھ حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر بتائیں انہیں کس بات کا انتظارہے اور 11 یوسیز کے ضمنی انتخابات کے اعلان سے انہیں کون روک رہا ہے؟

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ شہر کراچی میں تمام منتخب لوگوں کا حق ہے کہ چارج سنبھال کر شہر کی خدمت کریں، اس پورے مرحلے میں رکاوٹ پیدا کرنے والے فسطائیت اور آمریت کے ذریعے پورے مینڈیٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ شیر میں امن وامان بہت زیادہ خراب ھے، کل رات واقعہ خالد رضا جو  تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام کرتے تھے، ایک مرتبہ پھر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس وقت حساس اداروں پولیس اور رینجرز کے لئے سوالیہ نشان ھے۔

انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں را کا شامل ہونا خارج از امکان نہیں،  اس نیٹ ورک کو پکڑنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داری ھے،ہم خالد رضا کے اہل  خانہ سے تعزیت کرتے ہیں، جب پولیس اہلکاروں نے کے پی او میں قربانیاں دیں ھم ان کے ساتھ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اس شہر کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے،  اگر کراچی میں امن وامان درست ہوتو اس میں کیا قباحت ھے،یہاں امن ہو روزگار ہو تو یہ شہر ملک کو اور بہتر انداز میں چلا سکتا ھے،اس وقت شہر میں بجلی کا بحران ھے کورٹ اور نیپرا کا فیصلہ ھے ۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ بجلی کے کچھ چوروں کی وجہ سے پورے علاقے کی بجلی کاٹ دی جاتی ھے ایسا کیوں ؟دو روز قبل بھی عسکری پارک کے سامنے احتجاج ہوا،

اگر 24 سے 48 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرینگے تو لوگ کیا کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ھے، ان کا لائسنس ختم ہونے جارہاہے انکو دوبارہ لانے کی کوشش کی جارہی ھے،  سستی بجلی کے کر عوام کو 5 گنا زیادہ بجلی فروخت کرتے ہیں،  ٹرانسلیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسسز کو ختم کیا جائے ۔

You might also like

Comments are closed.