بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوشل میڈیا قوانین کیلئے حکومتی کمیٹی کا اعلان

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس نے حکومت کی سوشل میڈیا قوانین کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔

اٹارنی جنرل آفس کےاعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری 5 رکنی کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق بیرسٹر ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکریٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ایک ماہ میں سوشل میڈیا قوانین سے متعلق اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھجوائے گی۔

کمیٹی اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا موقف سنے گی اور اُس کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.