بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

سوشل میڈیا صارفین کا قاہرہ میں کیون ہارٹ کا شو منسوخ کرنے کا مطالبہ

مصر کے سوشل میڈیا صارفین قاہرہ میں معروف امریکی کامیڈین کیون ہارٹ کا مجوزہ شو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مصر میں سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر کیون ہارٹ کے پروگرام کی منسوخی کے لیے چلایا گیا ٹرینڈ پچھلے ایک ہفتے سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ہارٹ نے کہا تھا کہ افریقی لوگ اپنے بچوں کو اس وقت کے متعلق بتائیں جب مصر کی بادشاہت ہمارے پاس تھی۔

کیون ہارٹ نے ٹوئٹر پر اپنے شو کے ٹکٹس کے حوالے سے پوسٹ کیا اور بتایا کہ ٹکٹ کہاں سے خریدے جاسکتے ہیں۔

اس پر مصر کے ٹوئٹر صارف نے کہا کہ آپ کو مصر میں کوئی خوش آمدید نہیں کہے گا، مصر کے شہری افریقی نہیں ہیں۔

صارف نے کہا کہ تہذیب بنانے والے اصل لوگ ہم ہیں، اور کوئی نہیں، مصر ہماری زمین ہے افریقیوں کی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.