بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوات میں دھماکا، رکن امن کمیٹی سمیت 5 افراد شہید

سوات سے ملحقہ کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں  رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔

ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.