سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ کو ایک بار پھر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے سترہ سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مارچ کے آخری ہفتے میں پہلی پرواز ائیر پورٹ پر اترنے کا امکان ہے۔
سیدو شریف ائیر پورٹ کو سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سال دو ہزار چار میں بند کردیا گیا تھا۔
حکومت کے بار بار اعلانات کے باوجود ایئر پورٹ کو اب تک پروازوں کے لیے بحال نہیں کیا جاسکا۔
Comments are closed.