سوئی سدرن گیس کمپنی میں مستقل مینیجنگ ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا ہے۔
اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران منیار نے سوئی سدرن گیس کمپنی میں مستقل مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عمران منیار 5 سال بعد سوئی سدرن گیس کمپنی میں مستقل ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی شخصیت ہیں۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی بورڈ نے مینیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی توثیق کر دی ہے۔
Comments are closed.