سوئیڈن کے شہر ایسکلزٹونا میں چاقو حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سوئیڈش ٹی وی 4 کے مطابق اسکول کے بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں لیکن وہ واقعے کے وقت اسکول میں نہیں تھے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کئی افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ جھگڑے میں دو یا زائد گروہ ملوث تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تانے بانے دہشتگردی سے نہیں ملتے۔
پولیس نے مزید کہا کہ کوئی گرفتاری نہیں کی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی عمر اور زخمیوں کی کیفیت بتانے سے انکار کر دیا۔
Comments are closed.