شکارپور(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے سندھ میںکوئی گورنر راج نہیں لگ رہا لیکن عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے وفاق ذمے داری پوری کرے گی، ہم سندھ کے عوام کے لیے ذرا سا بھی کوئی کام کرنے کی کوشش کریں تو 18ویں ترمیم، سندھ کے بااختیار ہونے کا نعرہ لگ جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شکار پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اسد عمر نے کہا کہ عوام اور صوبوں کے بااختیار ہونے کا جتنا ادراک وزیراعظم عمران خان کو ہے وہ کسی اور سیاستدان کو نہیں ہے، ان کی تقاریر اٹھا کر دیکھ لیں خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو گاؤں کی سطح تک مقامی حکومت قائم کردی گئی، وفاقی حکومت اپنی ذمے داری نہ صرف سمجھتی ہے بلکہ اسے ادا کرنے کے لیے تیار بھی ہے۔کورونا وبا کے بعدوفاقی حکومت نے اربوں روپے خرچ کیے اور سندھ سمیت پاکستان کے ہر صوبے میں یہ صحت سے متعلق تمام اشیا فراہم کی گئیں‘ وفاق نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی امداد کا پروگرام کیا اور صرف 2 ماہ میں 2 کھرب روپے پاکستان کے عوام میں تقسیم کیے جس میں سے 65 ارب روپے سندھ کے عوام پر خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سب سے پہلے ویکیسن لے کر سب سے پہلے لگوائے گا حالانکہ ان کے پاس ایک بھی ویکسین نہیں ہے کورونا وائرس کی تمام ویکسینز وفاقی حکومت سندھ حکومت کو فراہم کررہی اور اس پر سیاست کی جارہی ہے، شرم آنی چاہیے کہ لوگوں کی صحت سے متعلق چیز پر بھی جھوٹ بول کر سیاست کی جارہی ہے یہ سب ویکسین کے لیے ابھی لائن میں لگے ہوں گے کہ وفاقی فراہم کرے لیکن جب بھی ان کے ظلم و جبر کی بات کی جائے تو انہیں 18ویں ترمیم یاد آجاتی ہے۔ شکار پور، جیکب آباد، گھوٹکی، سکھر کے عوام کے اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھ رہے اور میں وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم آپ کو وفاقی کی جانب سے اس کی ذمے داری لینی پڑے گی پریشان نہیں ہونا کہ گورنر راج لگنے والا ہے اور واضح کیا کہ کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا لیکن عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے وزیراعظم سے میری درخواست ہوگی کہ وفاق ذمے داری پوری کرے۔
The post سند ھ میں گورنر راج نہیں لگ ر ہا ‘ وفاق ذ مے داری پورے کریگا ‘ اسد عمر appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.