محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1952 ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خالق دینا ہال 99، جناح اسپتال 98، اوجھا اسپتال میں 267 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ قطر اسپتال میں 225، نیو کراچی اسپتال 41 ، لیاقت آباد اسپتال میں 144 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال 62 ، کورنگی 5 نمبر 267 اور ملیر تھڈو نالو اسپتال میں 85 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
اس کے علاوہ لمس حیدرآباد میں 329 اور شہید بینظیر آباد میں 335 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین دی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے کے 16948 ہیلتھ کیئر ورکرز کو انسداد کوروناوائرس کی ویکسین دی جاچکی ہے۔
Comments are closed.