سندھ ہائی کورٹ نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سزا یافتہ دو ملزمان کی اپیل مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزمان نجیب اللّٰہ اور محیط خان کی اپیل مسترد کردی۔
انسداد دہشتگری عدالت نے ملزمان کو 6 سال قید کی سزا سنائی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا، ملزمان کو 2020 ء میں گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملزمان سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا تھا۔
Comments are closed.