سندھ ہائیکورٹ نے او اینڈ اے لیول کے امتحانات کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے او اینڈ اے لیول کے امتحانات پرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت نے امتحانات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستیں مسترد کردیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے فزیکل امتحان کی جگہ اسکول اسیس گریڈ سے متعلق استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ ہمیں کیمبرج وکیل نے بتایا کہ جو والدین مئی جون میں بچوں کو امتحان نہیں دلوانا چاہتے وہ انٹریز واپس لے سکتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ کیمبرج کے وکیل کے مطابق آئندہ کیلئے کوئی اضافی چارجز بھی نہیں لئے جائیں گے۔
Comments are closed.