آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔
اس حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
جاوید قریشی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.