سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں 1200 مریضوں کے لیے صرف ایک بستر موجود ہے۔
محتسب اعلیٰ کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں شہریوں کو سب سے زیادہ شکایات محکمہ صحت سے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں دواؤں کی عدم فراہمی، نا تجربہ کار عملے، طبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کا غیر مناسب انتظام ہے۔
محتسب اعلیٰ کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے جبکہ صوبے میں محکمہ تعلیم کے بعد سب سے زیادہ عملہ محکمہ صحت کا ہے۔
Comments are closed.