صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے میں مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں نے میڈیا کو بتایا کہ بھئیو گینگ نے چیک پوسٹ ددڑ سے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا جس کے بعد ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی گئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، آپریشن میں 300 اہلکار اور 40 پولیس کمانڈوز شریک ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ متعدد زیرِ حراست مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed.