پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کو مردم شماری کے نمبرز کے حوالے سے تحفظات ہیں، جنھیں مشترکہ مفادات کونسل میں زیربحث آنا چاہیے۔ وفاقی حکومت سندھ کے تحفظات دور کرتی ہے تو مردم شماری قبول کرلیں گے۔
مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات دور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے پرعزم ہے۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی نظام کو درہم برہم کردیا گیا اور بلدیاتی اور تاریخی کلچر کے منافی بلدیاتی نظام لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ایکشن پلان میں استعفے آخری آپشن تھا، سینیٹ الیکشن میں شرکت نہ کرتے تو وفاق سے ناانصافی ہوتی۔
Comments are closed.