صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 12 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11399 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 404 کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 12 اموات ہوئیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 4288 ہوگئی۔
آج مزید 294 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 238792 ہوچکی ہے، اب تک 2937931 نمونوں کی جانچ میں 255833 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اس وقت 12753 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 12309 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 436 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔397 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 58مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
صوبے کے 404 نئے کیسز میں سے 232 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments are closed.