بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کابینہ نے 2012 کے 193 اساتذہ کی تقرری کی منظوری دیدی، ترجمان

سندھ کابینہ نے 2012ء کے 193 اساتذہ کی تقرری کی منظوری دے دی۔ کراچی سے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ان اساتذہ کو انٹرویو لیٹرز، آفرلیٹرز اور میڈیکل لیٹرز دیے جا چکے تھے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے ان 104 اساتذہ کی بھی تقرری کی منظوری دی جن کا میڈیکل 4 ہفتے بعد ہوا تھا۔ سندھ کابینہ نے وفاق سے حیسکو اور سیپکو کو لینے کی اصولی منظوری دے دی۔ 

وزیراعلیٰ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کا کنٹرول لینے سے ان کی کارکردگی بڑھے گی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی وزیر توانائی کو ایک کنسلٹنٹ کمپنی ہائر کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کنسلٹنٹ کمپنی حیسکو اور سیپکو کے اثاثوں اور واجبات پر تفصیلی رپورٹ دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.