ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اجلاس میں کشمنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے شرکت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں تحریک لبیک کی پیدا کردہ صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مذہبی جذبات کو سیاسی استعمال سے روکنے کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی گئی۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ تمام قانونی ذرائع استعمال کر کے عام آدمی کو پریشانی سے بچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Comments are closed.