جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں، مہوش حیات

یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے شوبز اسٹار مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جان و مال کے تحفظ میں جان گنوانے والوں کو پوری قوم سراہتی ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ شہداء کی خدمات کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا گیا اور اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.