جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

پیپلز پارٹی نے نوکریوں کی بندر بانٹ لگائی ہوئی تھی، سردار عبدالرحیم

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نوکریوں کی بندر بانٹ لگائی ہوئی تھی، ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع آیا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور جی ڈے اے کے رہنماؤں نے کراچی میں ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سیاسی حالات اور نگراں حکومت کے قیام سے متعلق گفتگو ہوئی ہے، ہم نے ناموں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی کو بھی تحلیل ہونا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ جن لوگوں کو سینیٹ کے ٹکٹ ملے وہ کارکنان ہیں، تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی اس کے کارکنان ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما جاوید حنیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی جاتے جاتے  نوکریوں کی بندر بانٹ کر رہی تھی، انہوں نے کاروبار شروع کر رکھا تھا، ان کا کاروبار بند ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاہ دور ختم ہونے والا ہے، کل پوری قوم یوم نجات منائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ ان کی کرپشن اور نااہلی نظر آئے گی، یہ پیسے اور طاقت کے زور پر  اقتدار میں آتے ہیں، کل تک جن کے پاس سائیکل نہیں تھی ان کے پاس آج بڑی گاڑی ہے۔

جاوید حنیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہے، روز سیکڑوں موبائل فون چھین لیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں سانپ کے کاٹے کی ادویات دستیاب نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.