بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس نے علی وزیر کی چوتھے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں سندھ پولیس نے  رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی چوتھے کیس میں گرفتاری ڈال دی۔

بوٹ بیسن پولیس نے علی وزیر سے جیل میں تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کیا، اے ٹی سی نے پولیس کو علی وزیر سے جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر و دیگر کی عدم گرفتاری پر مقدمہ پہلے داخل دفتر کردیا تھا، اب پتا چلا کہ ملزم علی وزیر سینٹرل جیل میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیر و دیگر پر 2018 میں بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان پر اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم این اے علی وزیر اب تک 2 مقدمات میں ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.