وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے لیے 8 کروڑ روپے سے 8 اسنارکل خریدنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر بلدیات، مشیرِ قانون، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری خزانہ بھی شریک ہوئے اور محکمہ بلدیات کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ نے سندھ میں 8 کروڑ روپے سے 8 اسنارکل خریدنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام اسنارکل 35 میٹر لمبی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے 3، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر، میرپورخاص اور لاڑکانہ کو1، 1 اسنارکل دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام اسنارکلز نئے مالی سال میں خریدی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبے کی میونسپل کمیٹیز کے لیے 102 ٹریکٹر اور ٹریلر خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے نالوں کی صفائی کی بھی ہدایت کی۔
Comments are closed.