بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے  22 اپریل سے سندھ میں عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہوگا۔

سعید غنی نے سندھ میں اسکولوں کے کُھلنے کے معاملے پر جاری بیان میں کہا کہ کسی ضلع میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرےگی، اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں کوئی مخصوص ضلع متاثر نہیں ہے، سندھ کے تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 2.6 فیصد ہے۔

 وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کا تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہے گا اور امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ بغیر امتحانات کے کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج این سی او سی اجلاس میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.