وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12659 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4576 ہوچکی ہے۔ آج مزید 244 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 261542 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب تک 3524497 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 275814 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
اس وقت 9696 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 9213 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 474 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 433 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 734 نئے کیسز میں سے 383 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 186،ضلع جنوبی 97، ضلع وسطی 40، کورنگی 32 ، ملیر 22 اور ضلع غربی 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 136، سکھر 32، لاڑکانہ 25، شکارپور 15، ٹھٹھہ 14، شہید بینظیر آباد 14، میرپور خاص13، نوشہرو فیروز 13، سجاول 11، بدین 10، دادو 9، گھوٹکی 9، سانگھڑ 9، جامشورو 8، کشمور 8، ٹنڈوالہیار 8، ٹنڈو محمد خان 4 اور خیرپور سے 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.