وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9050 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے 256 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3316228 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبے میں 266172 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
آج کورونا کے مزید 95 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اس طرح ابتک 256479 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4506 ہوگئی ہے۔
اس وقت 5187 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4897 مریض گھروں اور 8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 282 مریض زیرعلاج ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اور اس وقت کورونا کے 33 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 256 کورونا کیسز میں 99 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 49، جنوبی کراچی میں 25، کورنگی میں 10، ملیر میں 7، ضلع وسطی اور غربی میں 4 – 4 میں کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 32، بدین اور میرپورخاص میں 11-11، دادو اور سانگھڑ میں 10- 10، ٹنڈو الہیار میں 7، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان میں 6 – 6، لاڑکانہ اور سجاول میں 4 – 4، خیرپور، سکھر، کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد ، نوشہرو فیروز، مٹیاری اور عمرکوٹ میں 3 – 3، قمبر- شہدادکوٹ اور نواب شاہ میں 2 – 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.