وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8913 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 237 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4504 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 108 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 256384 ہوچکی ہے اور اب تک 3307178 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جبکہ اب تک 265916 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 5028 مریض زیر علاج ہیں۔ 4742 مریض گھروں میں ،10 آئسولیشن سینٹرز میں اور276 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 253 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے 237 نئے کیسز میں سے 119 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 61، ملیر 22، ضلع جنوبی 20، کورنگی 9، ضلع وسطی 5 اور ضلع غربی میں 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد اور شہید بے نظیر آباد 20۔20، مٹیاری 7، میرپور خاص، ٹنڈو الہیار اور سجاول 6۔6، جامشورو اور نوشہرو فیروز 5۔5، لاڑکانہ، عمرکوٹ اور ٹھٹھہ 4۔4، جیکب آباد اور قمبر 3۔3، گھوٹکی اور خیرپور میں 2۔2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
Comments are closed.