بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 1115 نئے کیسز رپورٹ، 12 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14783 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1115 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4645 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 362 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 264414 ہوچکی ہے۔  

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اب تک 3636777 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 283559 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

اس وقت 14500 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 13888 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 605 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ 568 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 43 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 1115 نئے کیسز میں سے 415 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 207، ضلع جنوبی 89، ضلع وسطی 49، ملیر 39، کورنگی 20 اور ضلع غربی سے 11 نئے کیسز سامنے آئے۔

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 273، گھوٹکی 64، مٹیاری 45، شہید بینظیرآباد 45، لاڑکانہ 37، ٹنڈو محمد خان 29، سجاول 28، جیکب آباد 22، بدین 21، ٹھٹہ 21، شکارپور 21، عمرکوٹ 20، خیرپور 16، قمبر15، سکھر 15، میرپورخاص 14، کشمور3، جامشورو 2، نوشہرو فیروز 2، سانگھڑ 2، ٹنڈوالہیار 2 اور دادو سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.