وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16023 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 1038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4691 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج مزید 331 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 266719 ہو چکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب تک 3711543 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اور اب تک 288680 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 17270 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16627 گھروں میں اور 643 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 616 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 1038 نئے کیسز میں سے 526 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 275، ضلع جنوبی 108، ضلع وسطی 84، ملیر 27، ضلع غربی 20 اور کورنگی میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے دیگر اضلاع میں حیدر آباد 181، سجاول 70، شہید بے نظیر آباد 38، ٹنڈو محمد خان 36، ٹنڈو الہ یار 26، بدین 21، قمبر 20، لاڑکانہ 17، سکھر 16، گھوٹکی 14، عمر کوٹ 13، میرپور خاص 12، جیکب آباد 4، خیر پور اور سانگھڑ 3۔3، دادو اور شکار پور 2۔2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز اور کشمور سے1۔1نئے کیسز سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.