سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1178 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کا شکار ہوکر 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں گیا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14739 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان نمونوں میں مزید 1178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4658 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آج مزید 418 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 264832 ہوچکی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 3651515 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، جن میں سے مجموعی طور پر 284737 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 15247 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 14620 گھروں میں، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 620 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 584 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جبکہ 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے کے 1178 نئے کیسز میں سے 419 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی سے 235، ضلع جنوبی سے 83، ملیر سے 42، کورنگی سے 29، ضلع وسطی سے 24 اور ضلع غربی سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد سے 207، سکھر سے 85، نوشہرو فیروز سے 59، سانگھڑ سے 46، شکارپور سے 42، ٹنڈو الہیار سے 36، شہید بے نظیر آباد سے 34، میرپور خاص سے 32، جامشورو سے 23، ٹنڈو محمد خان سے 18، بدین اور دادو سے 13۔13، لاڑکانہ سے 12، خیرپور سے 10، گھوٹکی اور کشمور سے 7۔7 نئے کیسز سامنے آئے۔
Comments are closed.