صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 296 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9077 ٹیسٹ میں 296 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 9 اموات ہوئیں، کورونا سے صوبے میں اب تک 4301 اموات ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک کورونا کے 256740 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبے کے 296 نئے کیسز میں سے 159 کا تعلق کراچی سے ہے۔
Comments are closed.