سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 19 مریض انتقال کرگئے۔ صوبے میں مزید 392 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 872 افراد کورونا سے صحت یاب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں10691 ٹیسٹ سے 392 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 3.7 فیصد ہے۔ صوبے میں 19 مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4263 ہوگئی۔ جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 2903464 ٹیئسٹ کئے گئے اور 254677 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک صوبے میں 237371 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جو کہ بحالی کی شرح کا 93 فیصد ہے۔
کراچی میں241، حیدرآباد 19، ٹھٹھہ17، میرپورخاص15، مٹیاری اور عمرکوٹ 10۔10، جیکب آباد اور جامشورو 9۔9، خیرپور 8، دادو 7، قمبر، ٹنڈوالہیار اور ٹنڈو محمد خان6۔ 6، بدین 5، گھوٹکی اور لاڑکانہ 4۔4، شکارپور اور سجاول 3۔3، نوشہرو فیروز 2، کشمور میں سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.