وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا کے باعث مزید 17 مریض انتقال کرگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1046 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15391 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ آج کورونا کے مزید 579مریض صحتیاب ہوگئے۔ اسطرح سندھ میں ابتک کورونا کے 4645992 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں 345252 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 316860 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5583 ہوگئی ہے۔ اس وقت 22809 مریض زیرعلاج ہیں۔ جن میں سے 22033 مریض گھروں اور 56 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 720 مریض زیرعلاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 663 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1046 کورونا کیسز میں 820 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی 301، وسطی 200، جنوبی 131، کورنگی 105، غربی 51 اور ملیر میں 32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد 31، نوشہرو فیروز 20، ٹھٹھہ 20، بدین 13، شہید بینظیرآباد 12، سانگھڑ 11، ٹنڈوالہیار 10، مٹیاری 9، سجاول 9، ٹنڈومحمد خان 8، جامشورو 8، عمر کوٹ7، دادو 6، کشمور 6، لاڑکانہ 3، سکھر 2 جبکہ گھوٹکی، قمبر اور خیرپور میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
Comments are closed.