سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور قائدِ حزبِ اختلاف رعنا انصار آج دوبارہ ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے متفقہ نام دینے کے لیے ایم کیو ایم کے رہنما جاوید حنیف نے جی ڈی اے کے سردار رحیم سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں رعنا انصار اور مراد علی شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں جانب سے نگراں وزیرِ اعلیٰ کے لیے کوئی نام زیرِ غور نہیں آیا تھا۔
گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھی 3 دن دیے جائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو جائے گا۔
Comments are closed.