کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں فرنٹ لائن ورکرز کی بوسٹر ویکسین کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا۔
حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات نہیں ملے۔
ایکسپو سینٹر سمیت کراچی کے متعدد سینٹرز میں سائنوفارم ویکسین بھی نایاب ہوگئی۔
پہلی اور دوسری خوراک لگوانے کے لیے آنے والوں کو ایک ہفتے بعد آنے کا کہا جارہا ہے۔
دوسری جانب سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15114 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس دوران مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں۔ یوں صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7295 ہوچکی ہے۔
Comments are closed.