سندھ میں بنیادی سہولتوں سے محروم اور وبائی امراض میں گھِرے سیلاب متاثرین اب تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
سیلاب کے بعد نصیر آباد اور نوشہرو فیروز میں ملیریا، گیسٹرو، ڈینگی اور دیگر امراض میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
پڈعیدن کی خیمہ بستی میں موجود سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ یا تو ان کے گھروں سے پانی نکالے یا پھر امداد مہیا کرے۔
دوسری جانب دادو کی تحصیل میہڑ اور خیرپور ناتھن شاہ میں ملیریا اور گیسٹرو سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
Comments are closed.