صوبۂ سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ و شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا عرس منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عرس کے موقع پر درگاہِ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر صرف چادر چڑھائی جائے گی۔
محکمۂ اوقاف کے ذرائع کے مطابق شاہ عبداللطیف بھٹائی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا سہ روزہ عرس اگلے ہفتے سے شروع ہونا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ کے عظیم بزرگ و صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کا سالانہ 3 روزہ عرس بھٹ شاہ میں اسلامی سال کے دوسرے مہینے صفر کی 14 تاریخ کو شروع ہوتا ہے۔
Comments are closed.