بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زبردست کھیل! بہت سے لوگ توجیت پر حیران ہیں، رمیز راجہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و کمنٹیٹر، موجودہ چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ہائی والٹیج مقابلے میں زبردست کھیل پیش کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رمیز راجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت ٹاکرے میں قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اتنا زبردست کھیل کہ بہت سے لوگ اب بھی حیران، چکرائے ہوئے اور کچھ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میچ کے دوران قومی ٹیم کو کئی محاذوں پر آزمایا گیا جس میں سب سے اہم آزمائش یہ تھی کہ تسلسل سے کھیلنا ہے اور کامیابی حاصل کرنی ہے‘۔ 

 چیئرمین کرکٹ بورڈ نے تمام کھلاڑیوں کو اس شاندار کامیابی پر شاباشی بھی دی۔

مقبوضہ کشمیر میں نوجوان گرین شرٹس کی کامیابی پر سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی میں پٹاخے چلائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.