بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہلی کو ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد کس کا پیغام آیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف ایک انسان کا پیغام آیا، میں ایم ایس دھونی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں مجھے صرف انہوں نے پیغام بھیجا۔

ویرات کوہلی نے یہ انکشاف ایشیا کپ کے سپر فور کے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کافون نمبر بہت سے لوگوں کے پاس ہے، ٹی وی پر بھی بہت لوگ تجاویز دیتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بولنے کے لیے لوگوں کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے لیکن کسی کا فون نہیں آیا۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ کوئی عزت والا تعلق ہوتا ہے تو وہ ایسے ہی دکھائی دیتا ہے، ایسے حقیقی تعلق میں سیکیورٹی ہوتی ہے کیونکہ نہ مجھے ان سے کچھ چاہیے ہوتا ہے نہ انہیں مجھ سے کچھ چاہیے ہوتا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ ’ایم ایس دھونی نہ مجھ سے کبھی غیر محفوظ تھے نہ میں ان سے تھا، اگر میں نے کسی کے بارے میں کچھ بولنا ہے یا مدد کرنی ہے تو میں انفرادی طور پر اس تک پہنچتا ہوں‘۔

بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف قومی بیٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ تجاویز پوری دنیا کے سامنے دیں گے تو اس کی اہمیت میرے لیے نہیں ہے، اگر میری بہتری کے لیے کوئی چیز ہے تو آپ وہ بات میرے ساتھ انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں۔

ویرات کوہلی کا ماننا ہے کہ میں ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلا ہوں، میں چیزوں کو اسی طرح دیکھتا ہوں، آپ ہاتھ پاؤں چاہے جتنے مار لو، دینے والا صرف اوپر والا ہے اور کوئی کچھ نہیں کر سکتا، میں تو اپنی زندگی ایسے ہی گزارتا ہوں جب تک میں کھیلوں گا ایسے ہی کھیلوں گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.