بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے صوبائی حکومت کا انکار

سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے انکار کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روٹیشن پالیسی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تقرر و تبادلے پر سندھ کا موقف اور آئینی پوزیشن واضح کرنا ضروری ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ کراچی کے نقشے اورمنظوریاں غیرقانونی نظرآتی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ افسران کو وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر بڑے عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے اس معاملے پر بامعنی مشاورت ہونی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.