سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات 11 افسران کے تبادلوں سے انکار کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روٹیشن پالیسی پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تقرر و تبادلے پر سندھ کا موقف اور آئینی پوزیشن واضح کرنا ضروری ہے۔
خط میں کہا گیا کہ افسران کو وزیراعلیٰ کی منظوری کے بغیر بڑے عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے اس معاملے پر بامعنی مشاورت ہونی ہے۔
Comments are closed.