الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق سینیٹ الیکشن 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار تمام 7 جنرل نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ سے سینیٹ انتخابات 2021 کے لیے 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔
جنرل نشستوں پر متحدہ قومی موممنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فیصل سبزواری، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل واوڈا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صدر الدین شاہ امیدوار ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تمام 7 جنرل نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔
پی پی کے ٹکٹ پر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب، شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن، دوست علی جیسر جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار حصہ لیں گے جن میں سے پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک، کریم خواجہ جبکہ پی ٹی آئی کے سیف اللّٰہ ابڑو اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے یشا اللّٰہ خان شامل ہیں۔
خواتین کی دو نشستوں پر تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان، رخسانہ شاہ اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب امیدوار ہیں۔
Comments are closed.