سندھ میں سینیٹ انتخابات 2021 کی گہماگہمی عروج پر ہے، جہاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سندھ سے منتخب 7 سینیٹرز آئندہ ماہ ریٹائر ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی پی پی کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، گیان چند، شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شامل ہیں۔
سینیٹ انتخابات 2021 میں سندھ اسمبلی7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی مخصوص نشستوں کا انتخاب کرے گی۔
سندھ اسمبلی میں 24 ارکان جنرل نشست پر ایک سینیٹر منتخب کریں گے جبکہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے 56 ارکان کے ووٹ کی ضرورت ہو گی۔
سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے ممکنہ امیدواروں میں آئندہ ماہ ریٹائر ہونے والی شیری رحمان، فاروق ایچ نائک اور سلیم مانڈوی والا کے نام پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔
Comments are closed.