پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں سندھ سرکار چین کی بانسری بجا کر پکوڑے کھانے میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر بارش کے باعث ڈوبے ہوئے ہیں، گھر اور دکانیں سب ڈوب چکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت 14 سالوں میں کسی ایک شہر میں ڈرینج نظام نہیں بنا سکی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ بدتر سے بدترین صورت حال تک پہنچ چکا ہے۔
Comments are closed.