کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے حلقہ این اے249 کراچی میں 29 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کے لیےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی تیسری لہر سے گزر رہا ہے، ملک کے بڑے شہروں کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں پر بتدریج بوجھ بڑھ رہا ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ حیدرآباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ کر 7اعشاریہ 8 فیصد ہوگئی ہے، اس صورتحال میں اجتماعات، کارنر میٹنگز اور جلوس خطرناک ہوں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضمنی انتخاب کا التواء انسانی جانوں کے ضیاع کو بچاسکتا ہے۔
Comments are closed.