کراچی : سندھ حکومت نے 3فروری سے صوبہ کے 10 اضلاع میں کورونا ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد اور بےنظیرآباد سمیت دس اضلاع میں ابتدائی طور پر کورونا ویکیسن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طورپرپیرامیڈیکل اسٹاف اورسیکورٹی اہلکاروں کوویکیسن لگائی جائے گی۔
کورونا ویکسی نیشن سینٹر خالق دینا ہال کے انچارج ڈاکٹر آفتاب کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کا عمل نادرا سے مشروط ہے، ہیلتھ کیئر ورکرز نادرا سے موصول او ٹی پی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن سے قبل 15 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ پُر کرایا جائے گا، سوالوں پر پورا اترنے کے بعد ہی ویکسین لگانے یا نہ لگانے کا تعین کیا جائے گا، بلڈ پریشر، ہارٹ ریٹ اور درجہ حرارت معلوم کرنے کے بعد ہی ویکسین فراہم کی جاسکے گی۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ارشاد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے چھ اضلاع میں 10 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، سندھ میں نادرا کی مدد سے 1 لاکھ 70 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر 84 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا جائے گا۔ 21 روز بعد دوسری ڈوز فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے ایک ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی تربیت کی گئی ہے۔ ہیلتھ ورکرز کے بعد ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حاملہ خواتین کو ویکسین فراہم نہیں کی جائے گی۔ جیسے جیسے ویکسین ملے گی، ویکسینیشن سینٹرز کی استعداد میں بھی اضافہ ہوگا، 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مرحلہ وار ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
The post سندھ حکومت کا 10 اضلاع میں کورونا ویکیسن لگانے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.