سندھ حکومت نے ہفتے میں دو ’سیف ڈیز‘ کا معمول پھر بدل دیا جس کے بعد نئے نوٹیفکیشن سے عوام میں کنفیوژن پیدا ہوگئی۔
حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعے اور اتوار کو کاروبار بند رہیں گے۔
سندھ حکومت کے نئے نوٹیفکیشن پر اولڈ سٹی ایریا کے اکثر بازار بند ہیں۔
دوسری جانب تین ہٹی کی پھول مارکیٹ اور لیاقت آباد کے لوہاروں نے دکانیں کھلی رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
Comments are closed.