بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت کا علی زیدی پر جزائر میں چائنا کٹنگ کا الزام

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی پر بنڈال اور بڈو جزیروں میں چائنا کٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کے لئے اپنے اے ٹی ایمز کو بچارہی ہے۔ ایک صاحب کے خلاف کیس چل رہے ہیں ،ان لوگوں کو بچانے کے لیے سینیٹ میں لایا جارہا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں اربن فاریسٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے  بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مائی کلاچی روڈ پر 2019 میں ہم نے پودے لگائے وہ تناور درخت بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کہا جارہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے  پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک استحصال قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.