سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی پر بنڈال اور بڈو جزیروں میں چائنا کٹنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار کے لئے اپنے اے ٹی ایمز کو بچارہی ہے۔ ایک صاحب کے خلاف کیس چل رہے ہیں ،ان لوگوں کو بچانے کے لیے سینیٹ میں لایا جارہا ہے۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں اربن فاریسٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مائی کلاچی روڈ پر 2019 میں ہم نے پودے لگائے وہ تناور درخت بن گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیر چائنہ کٹنگ پر یقین کرتے ہیں اور پورٹ کے نام پر زمینوں پر قبضہ کہا جارہا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک استحصال قرار دے دیا۔
Comments are closed.