سندھ حکومت نے دفتر خارجہ سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کیے جانے پر برطانیہ سے احتجاج کا مطالبہ کردیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ جب خود برطانیہ سے آنے والا ویرینٹ پاکستان میں تباہی پھیلا رہا ہو تو پاکستان پر پابندی لگانا قابل افسوس ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے کورونا وائرس کے باعث پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے یہ بھی بتایا کہ ریڈ لسٹ کے تحت سفری پابندیوں کا اطلاق 9 اپریل صبح 4 بجے سے ہو گا۔
برطانیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 4 ملکوں کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ان ممالک میں پاکستان، فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش شامل ہیں۔
Comments are closed.