وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے 1 ارب روپے خرچ کرنے کو تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 13 فیصد اور حیدر آباد میں 18 فیصد ہے۔
انہوں نے سندھ کے داخلی راستوں پر مزید سختی کرنے کی ہدایت کی۔
ڈاکٹروں سے ملاقات میں مراد علی شاہ نے کہا کہ آکسیجن کی ضرورت ہوگی، ہمیں بھرپور تیاری کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 3 ماہ میں تیار ہوسکتا ہے، پلانٹ چلانے کےلیے 1 ارب روپے خرچ کرنے کے لیے تیا رہیں۔
Comments are closed.